جنگ ستمبر کے شہداء  ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں: چوہدری افتخار نذیر


ٹھٹھہ صادق آباد (خبر نگار)جنگ ستمبر کے شہداء  ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، 6 ستمبر یوم تجدید عہد وفاء کا دن ہے، پاکستان کی حفاظت آبیاری کے لیے شہداء مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،1965 کی پاک بھارت جنگ میں ہمارے جوانوں نے جرت بہادری شجاعت کی جو لازوال داستانیں رقم کیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دفاع وطن کی خاطر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے افواج پاکستان کا مثبت کردار قابل ستائش ہے، ان خیالات کا اظہار یومِ دفاع   کے حوالے سے چیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی دفاعی پیداوار ورکن قومی اسمبلی جہانیاں چوہدری افتخار نذیر، رکن صوبائی اسمبلی جہانیاں حاجی عطاء الرحمن، چوہدری ضیائ￿ الرحمن  نے کیا ہمیں فخر ہے کہ ہم آزاد اسلامی مملکت پاکستان کا حصہ ہیں، پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں شہداء کا خون شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...