ملتان ( خبر نگار خصوصی )سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد فاروق ڈوگر نے سڑکوں پر موجود دھول مٹی کے خاتمہ کے لئے آپریشنل ڈیپارٹمنٹ کو 4یوم کے اندر تمام شاہراہوں کی سکریپنگ کا الٹی میٹم دے دیا ہے اور سیکٹر افسران اور ڈپٹی منیجرز کو اپنے ایریا میں شاہراہوں کو گرد سے پاک کرنے کی مہم کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے سے سڑکوں کی صفائی بارے انسپکشن شروع کی جائے گی۔محمد فاروق ڈوگرنے شہر کی داخلی شاہراہوں کو چمکانے کی بھی ہدایت کی ۔ سی ای او نے سپیشل صفائی اسکواڈ میں ورکرز کی تعداد بڑھانے اور کمپنی کی مشینری اور ورک فورس کو سو فیصد استعمال کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے منیجر ورکشاپ سے ورکرز کے زیر استعمال ہاتھ ریڑھیوں کی مرمت بارے بھی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ملتان کی شاہراہوں کو 4یوم میں گرد سے پاک کرنے کا الٹی میٹم
Sep 07, 2022