وہاڑی (نامہ نگار)ڈی ایچ کیوہسپتال وہاڑی میں دفاع پاکستان تقریب کا انعقادکیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ایم اے طاہراقبال چوہدری تھے تقریب میں یوم دفاع پاکستان کا کیک کاٹا گیا۔ ایم این اے طاہراقبال چوہدری نے کہا پاکستان 1965 کی طرح آج بھی ناقابل تسخیر ہے۔پاکستانی قوم اپنے ہیروز پر جتنا بھی فخر کرے کم ہے۔ ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے مزید کہا کہ ہماری افواج نے بھارتی سورماؤں کو ناکوں چنے چبوادیئے بھارت کبھی بھی اپنی بدترین شکست کو بھلا نہیں سکے گا تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک،ایم ایس ڈاکٹر میاں احمد نواز، ڈاکٹر عثمان ہاشم،ڈاکٹر محسن ممتاز،ڈاکٹر عدنان اکرم،ڈاکٹر شاہد منان،سابق چیئرمین بلدیہ شیخ محمد حسین، سابق ناظم چوہدری جاویداقبال،عبدالرشید طاہر، حاجی عبدالرحمان، سعید احمد ودیگر بھی شریک تھے۔