غیور قومیں اپنے دفاع سے کبھی غافل نہیں ہوتیں:سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور میںاجلاس 


 ٹبہ سلطان پور(سٹی رپورٹر) یوم دفاع قومی اتحاد اور یکجہتی کا عکس ہے غیور قومیں اپنے دفاع سے کھبی غافل نہیں ہوتیں 6ستمبر ہمارے لیے قابل فخر دن ہے دنیا کی کوئی طاقت پاکستانی مسلح افواج اور قوم کا مقابلہ نہیں کر سکتی ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز دفتر سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور میں یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا گیا۔
 ،اس موقع پر چیئرمین سٹی پریس کلب نوشاد خان پٹھان, جنرل سیکرٹری اسماعیل خان پاندھا, خرم خان پٹھان, عرفان خان پٹھان, اکرم خان, رمضان جعفری, چوہدری سعید گجر, آصف سندھڑ,فیاض نوناری,سید افتخار شاہ ,طارق عبداللہ,رانا آصف, سید حبیب الرحمن شاہ, یامین وینس, حافظ عقیل اسلم, نصیر خان, ندیم بلوچ ودیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن