بورے والا(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار) پاکستان کی تابناک تاریخ میں 6 ستمبر کو خاص اہمیت حاصل ہے، 6 ستمبر پاکستان سے وفا کے عزم کے اعادہ اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ا ن خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صدف نذیر چوہدری نے اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ہیڈ کوارٹر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر میڈم یاسمین، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز میڈم ثناء مہتاب،فائزہ حسن،زاہدہ سردار،ثوبیہ ارشاد،عابدہ شاہین،ثوبیہ نورین،فرزانہ افتخار،غلام آمنہ،محمودہ سلطانہ،نادیہ فردوس،سعدیہ فردوس،ثمر فردوس اور انچارج اے ای او میڈم شہلا سمیت دیگر سٹاف بھی موجود تھا یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے ڈپٹی ڈی ای او زنانہ صدف نذیر چوہدری نے مزید کہا کہ یوم دفاع، افواج پاکستان اور قوم کے جذبے، عزم اور بہادری کی یاد دلاتا ہے۔