مکوآنہ (این این آئی) سیلاب سے گندم کے بحران نے پھر سر اٹھا لیا۔ راجن پور اور فاضل پور گوداموں میں ساڑھے 3 لاکھ ٹن گندم ضائع ہو گئی۔ چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب طاہر ملک کہتے ہیں آٹے کی قلت بڑھنے کا خدشہ ہے۔ حکومت فوری کوٹے میں اضافہ کرے۔ محکمہ خوراک نے وفاقی حکومت سے 10 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی اجازت مانگ لی۔ذرائع کا کہنا ہے پنجاب میں سرکاری کوٹہ 16700 ٹن روزانہ ہے جبکہ ضرورت 25 ہزار ٹن گندم کی ہے۔ اگر گندم نہ منگوائی تو دسمبر میں بحران شدید ہونے کا خدشہ ہے۔10 کلو کی قیمت 490 اور20 کلو سرکاری گندم والے تھیلے کی قیمت 890 روپے ہے تاہم اکثر سٹوروں پر سرکاری گندم والا تھیلہ نہیں مل رہا جبکہ مارکیٹ میں پندرہ کلو کا عام تھیلہ 1300 روپے کا ہے۔چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن طاہر ملک کا کہنا ہے جتنا کوٹہ مل رہا ،پسائی کر رہے ہیں اگر یہی کچھ رہا تو آٹے کی قلت بڑھنے کا خدشہ ہے۔
آٹے کی قلت کا خدشہ:گوداموں میں ساڑھے 3 لاکھ ٹن گندم ضائع :طاہر ملک
Sep 07, 2022