لاہور ( نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمدناصراقبال خان نے کہا کہ ہمارے نادان سیاستدان یادرکھیں ہماری موج ہماری فوج سے ہیں۔نام نہاد جمہوریت کے ہونے یانہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،ریاست کی سا لمیت اوراس کی حفاظت کیلئے مستعد افواج کاوجود ناگزیرہے۔چھ ستمبر کوبدمست دشمن کامقابلہ سیاستدانوں نے نہیں بلکہ پاک فوج کے جانبازوں نے کیا تھا۔ دشمن ملک بھارت 6ستمبر 1965ءکی شرمناک ہزیمت کو ہرگزفراموش نہیں کرسکتا۔اپنے ایک بیان میں محمدناصراقبال خان نے کہا کہ افواج پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے خواہ کسی بھی سیاسی جماعت میں ہوں وہ اپنی زبانوں کولگام دیں ورنہ ہم ان کامحاسبہ کریں گے۔