لاہور(کامرس رپورٹر) ایگزیکٹو بورڈ ممبر پیاف عمر سرفراز نے کہا ہے کہ ملک میں سنگین تر ہوتے معاشی بحران سے قوم شدید ذ ہنی اذیت کا سامنا کررہی ہے۔ پٹرول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ جانے سے صنعتیں بند اور کاروبار سکڑ رہے ہیں۔ بجلی کے نرخ شدید مہنگے اور پٹرولیم مصنوعات عام آدمی کے بس سے باہر ہیں۔ ڈالر کی بے لگام صورتحال نے اقتصادی کاروباری شعبہ ہائے زندگی کیلئے مشکلات میں شدید اضافہ کردیا ہے۔ حکومت ملک میں معاشی خوشحالی ترقی اور عوامی فلاح کیلئے معاشی بحران پر قابو پائے۔ قوم ملک میں معاشی ترقی اور شرح نمو میں مثبت اعشاریوں کی منتظر ہیں۔ ملک و قوم کی اجتماعی معاشی خوشحالی سے ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے۔ پاکستان کی معاشی خودمختاری سے ہی ملکی اقتصادی اہداف ممکن بن سکیں گے۔ قومی سیاسی اقتصادی قیادت ڈالر کی اونچی اڑان روکنے ، روپے کی قدر بہتر بنانے اور معاشی جمود توڑنے کیلئے پائیدار لائحہ عمل اپنائے۔