لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت اجلاس منعقدہوا،جس میں پارٹی رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پی پی 139کے انتخاب کیلئے انتخابی مہم کاجائزہ لیا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کال سنٹرکا دورہ بھی کیااورآپریٹرزسے پبلک فیڈبیک لیا۔یاسمین راشدنے کہاکہ11ستمبرکو شیخوپورہ کی عوام عمران خان کو ووٹ ڈالنے ضرورنکلے گی۔عوام کا فیڈبیک حاصل کرنے کیلئے پارٹی دفترمیں خصوصی کال سنٹرقائم کیاگیاہے۔11ستمبرکے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف ہی جیتے گی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ عوام کی جانب سے انتہائی مثبت فیڈبیک حاصل ہورہاہے۔11ستمبرکے انتخاب کیلئے شیخوپورہ اور شرقپورکے گھرگھرجاکرمہم چلائی جارہی ہے۔