پی پی 139کے ضمنی الےکشن میں جیت  ن لیگ کا مقدر بنے گی:خالد جاوید 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما میاں خالد جاوید نے کہا ہے کہ پی پی 139کے ضمنی الیکشن میں نواز لیگ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی قیادت میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی حلقہ کی عوام نامزد امیدوار حاجی افتخار احمد بھنگو کے ساتھ ہیں اور انکی بھرپور تائید و حمایت سے جیت نواز لیگ کا مقدر بنے گی، ہماری انتخابی مہم جاری ہے۔ اور گھر گھر جا کر پارٹی پیغام پہنچا رہے ہیں، اپنے ایک بیان میں میاں خالد جاوید نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا جس کے تانے بانے کھل کر سامنے آچکے ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...