کوٹ رادھا کشن میں آٹا نایاب  عوام خوار‘ انتظامےہ خاموش


کوٹ رادھا کشن( نمائندہ نوائے وقت ) کوٹ رادھا کشن میں آٹا نایاب انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن میں آٹا کی قلت کے باعث کوٹ رادھا کشن کے آٹا سیل پوائنٹ پر غریب عوام صبح 9 بجے سے 5 بجے تک انتظار کرتی رہی مگر انہیں آٹا نہ مل سکا جس کی وجہ سے مایوس ہو کر عوام گھر کو لوٹ گئے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ راداکشن اےک ہفتے سے چھٹیوں پر ہونے کی وجہ سے ان کی جگہ پر انتظامیہ کام کرنے کو تیار نظر نہیں آ رہی جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے عوام کا کہنا ہے کہ ضلع قصور گندم کی پیداواری کے حساب سے پنجاب میں سرفہرست ہے لیکن تحصیل کوٹ رادھا کشن میں 3 دن سے آٹا نایاب ہو چکا ہے جس کی وجہ سے وہ آٹے کے لیے دربدر بدر ٹھوکریں کھانے کے پر مجبور ہیں شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن