وطن کی سلامتی و دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، ارشد مجید ملک 


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ضلعی بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد ارشد مجید ملک اور سیکرٹری جنرل ملک مبشر رفاق نے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو پوری قوم او ر خصوصی طور پر پاکستان کی وکلاءبرادری سلام پیش کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کر تی ہے کہ وطن کی سلامتی و دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ، گزشتہ روز اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی و دفاع پر حملہ کرنے والے دشمن کے دانت کھٹے کر دینے والے ہماری شہداءاور غازی قوم کا فخر ہیں، ڈسٹرکٹ بار کی بائب صدر آنسہ منہاز ستی،جوائنٹ سیکرٹری محمد شعیب ودیگر عہدےداران بھی موجود تھے انہوں نے شہداءکو خراج عقےدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...