پھلوں کی پیداوار کا فروغ ، محکمہ زراعت کا نرسری کاشتکاران کےلئے تربیتی سےمےنار 


 راولپنڈی (جنرل رپورٹر)محکمہ زراعت پنجاب کے شعبہ پھل اور سبزیات کی طرف سے پھلوں کی پیداوار کے فروغ کے منصوبہ کے تحت راولپنڈی میں نرسری کاشتکاران کے لیے تربیتی سےمےنار کا انعقاد ہوا۔اس تربیتی سیمنار کا مقصد نرسری کاشتکاران کو سائنسی بنیاد پر تربیت دینا تھا۔اس سیمنار کے مہمان خصوصی شاہد افتخار بخاری ڈ ائریکٹر زراعت (توسیع) راولپنڈی ڈویڑن تھے۔اس موقع پر مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت پھلوں کی پیداوار کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے اس سلسلہ میں نرسریوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے تا کہ مستقبل میں صحیح النسل پھلوں کی کاشت کے رقبہ کو بڑھایا جائے۔ اس موقع پر فروٹ اینڈ ویجیٹبل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرڈاکٹر عارف محمود،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع سعدیہ بانو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فروٹ اینڈ ویجیٹبل میڈم لبنی،انعام الحق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضمیر کیانی، اسسٹنٹ نعیم اختر اور ڈاکٹر اظہرنقوی بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن