منہاج فاﺅنڈیشن نے متاثرہ علاقوں میں خیمہ بستیاں قائم کر د ےں، مظہر الحق 


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹرمنہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن ضلع راولپنڈی مظہر الحق نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے وطن عزیز کا ہر شعبہ تباہ حالی کا شکار ہے، منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن سیلاب زدگان کی مدد کےلئے سرگرم عمل ،عوام نے بھی دل کھول کر عطیات دیئے، ،متاثرہ علاقوں میں خیمہ بستیاں قائم کر دی گئیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہر کے مختلف کاروباری علاقوں سے عطیات اکھٹے کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوان رضا کار کامران متین ،فیضان علی ،شاکر حسین ،احمد محی الدین ،ابراہیم راجہ اور انس عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔مظہر الحق کا مزیدکہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کےلئے اس وقت تحریک منہاج القرآن اور اس کے تمام ذیلی فورمز عوامی تحریک ،یوتھ لیگ ،ویمن لیگ ،علماءکونسل اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکن امدادی کیمپس ،فلوٹ ،ذاتی رابطوں اور آئن لائن کمپین کے ذریعے سیلاب زدگان کی مدد کےلئے وسائل جمع کرنے میں مصروف ہیں۔

ای پیپر دی نیشن