سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کےساتھ سختی سے نمٹا جائےگا، قاسم اعجازِ 


 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اے ڈی سی جی قاسم اعجازِ نے کہاہے کہ محرم الحرام کے دوران امن امان قائم رکھنے میں تمام مکاتب فکر کے علماءاکرام اور اکابرین کا کردار قابل تحسین ہے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر امن کی فضاءکو برقرار رکھنے کےلئے تمام اکابرین ہمیشہ کی طرح اپنا کلیدی کردار ادا کریں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں بین المذاہب ہم آہنگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ڈسٹرکٹ خطیب اقبال رضوی،پیر اظہار حسین بخاری، شوکت جعفری، عارف واحدی، پاسٹر سہیل پرویز سمیت دیگر مذہب کے اکابرین بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن