اسلام آباد(نا مہ نگار)یوم دفاع پاکستان شہداکے پاکیزہ لہو اور ارض پاک سے عہد و پیماں کا دن ہے،یہ ہماری استقامت و قومی ایثار کی سنہری تاریخ ہے آج وطن عزیر کوماضی کی طرح سے پھر قومی استقامت اور و ایثار کی ضرورت ہے آ ج ہمارے ہم وطن ہمیں پکاررہے ہیں وہ ہمیں مدد کے لئے بلا رہے ہیں ہم سب کی ترجیح صرف اور صرف سیلاب متاثرین کی مشکلات کو حل کرنے پر مرکوز ہونی چاہیں ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم دفاع پاکستان کے موقع سنٹرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا ستمبر کے دن پاک افواج کے بہادر سپوتوں نے ہندوستان کے ناقابل تسخیر ہونے کے دعوے کو خاک میں ملا دیا، اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملانے والے فوجی جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں
آج وطن عزیر کوماضی کی طرح سے پھر قومی استقامت اور و ایثار کی ضرورت ہے۔
آ ج ہمارے ہم وطن ہمیں پکاررہے ہیں وہ ہمیں مدد کے لئے بلا رہے ہیں ۔سیلاب کی اس بڑی آفت میں اب تک سرکاری سطح پر ریلیف کے موثر اقدامات نظر نہیں آرہے جو کہ افسوس ناک ہے ۔
دفاع پاکستان میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، عامر مغل
اسلام باد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )سینئیر رہنما تحریک انصاف سید توقیر عباس کی زیر صدارت G13/2 میں یوم دفاع 6 ستمبر کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،مہمان خصوصی عامر مغل نے کہا کہ 6 ستمبر کے دن ہم پوری دنیا کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہماری عظیم پاک افواج 22 کروڑ عوام کے ماتھے کا جھومر ہیں اورہم سب دفاع پاکستان میں اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جس طرح 1965 میں پاکستانی عوام نے اپنی افواج کے شانہ بشانہ پاکستان کے دشمن انڈیا کا رات کی تاریکی میں کیا گیا بزدلانہ حملہ ناکام کیا تھا ج 2022 میں ہم اسی جذبے کے ساتھ اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ منہ توڑ طریقے سے کریں گے ،اس موقع پر سید توقیر عباس اورسید فرزند شاہ نے بھی خطاب کیا ۔