جماعت اسلامی حلقہ خواتین یکم تا 10ستمبر عشرہ اجتماعی استغفار کا اہتمام کر رہی 


اسلام آباد (نا مہ نگار)جماعت اسلامی حلقہ خواتین، امیر جماعت سراج الحق کی تاکید پر یکم تا 10ستمبر عشرہ اجتماعی استغفار کا اہتمام کر رہی ہے۔ صوبہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے، جبکہ پنجاب اور خیبر پختون خوا کے کئی اضلاع غیر معمولی بار شوں اور ان کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال سے متاثر ہوئے ہیں اور ایک اندا زے کے مطابق تین کروڑ سے زائد آبادی براہ را ست سیلاب کا شکار ہوئی ہے۔ناظمہ ضلع نصرت ناہید نے کہا کہ یہ صورت حال اللہ تعالی کی ناراضی کا مظہر ہے، جس کا واحد حل اللہ تعالی سے معافی اور استغفار ہے۔ اس سلسلے میں جماعت کے پرو گر اما ت میں اجتماعی طور پر استغفار کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ جماعت اسلامی کے کارکنان اور قیادت الخدمت کے رضا کاروں کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ملک بھر کی طرح جماعت اسلامی کے کارکنان اسلام آباد میں بھی امدادی سامان ،امداد جمع کر رہے ہیں اور جسے الخدمت کے ملک گیر نظام کے ذریعے متاثرین تک پہنچایا جا رہا ہے۔
 اسلام آباد میں الخدمت کے رضاکار شہر اور مضافاتی علاقوں میں قائم کردہ 24 سنٹرز سے عوام کی جانب سے دیے گئے سامان اور نقد رقوم مرکزی کیمپ واقع جامعہ تفہیم القرآن ایچ 8میں منتقل کررہے ہیں۔ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی کارکنان اس سامان کی چھانٹی کر کے اور اسے ترتیب دے کر پیک کرنے میں مصروف عمل ہیں، تاکہ اس سامان کی متاثرین تک ترسیل سہل بنائی جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن