شہدا ہمارے دل میں بستے  کبھی نہیں بھول سکتے۔ اسلم فاروقی 

Sep 07, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل(ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ایم کیو ایس سی کی جانب سے جنگ ستمبر 1965کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مرکز فاروقیہ اور محب قومی سماجی کونسل کے پاک فوج یکجہتی کیمپ پر منعقدہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سیلاب کی تباہکاریوں کی وجہ سے ہم یوم دفاع کی تقریب کو اس شاندار انداز سے نہیں منارہے ہیں جس شاندار انداز سے منانا چاہئے تاہم شہدا ہماری روح میں بستے ہیں ہم ان کی عظمت کو کبھی نہیں بھول سکتے، ایم کیو ایس سی کے سیکرٹری جنرل حکیم محمد شعیب قریشی، دلشاد علی انصاری، محمد اسلم غوری و دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاع و سلامتی کے لئے پاک فوج کے ساتھ پہلے بھی کھڑے تھے اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے تقریب میں شمالی وزیرستان کے ضلع بویا کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان حالیہ شدید فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کے جوانوں کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 4 دہشت گردوں کی ہلاکت کو سیکورٹی فورسز کی کامیابی قرار دیا، جنگ ستمبر کے شہدا سمیت کیپٹن عبد الولی اور 4 اہلکاروں کو وطن عزیز پر بہادری سے لڑتے ہوئے قربان ہونے و شہادت پانے پر سلام پیش کیا۔

مزیدخبریں