پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی طرف سے کیٹی بندر میں جاری سیلاب ریلیف مہم


کراچی (نیوز رپورٹر) پی ایم ایس اے کی جانب سے جاری سیلاب ریلیف مہم کے تسلسل میں، یوم دفاع پاکستان کے موقعے پر 06 ستمبر 2022 کو پی ایم ایس اے کیٹی بندر میں ایک خصوصی کیمپ قائم کیا گیا۔ جس کے ذریعے سندھ کے سیلاب  متاثرین کو امدادی سامان فراہم کیاگیا ۔جس میں طبی امداد اور راشن کی تقسیم کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی جی پی ایم ایس اے اور ہیڈ کوارٹرز کے عملے نے کیٹی بندر میں پی ایم ایس اے بیس کا دورہ کیا۔ ڈی جی پی ایم ایس اے نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ کیٹی بندر کے آس پاس کے چھوٹے دیہاتوں کو امدادی سامان فراہم کریں۔ پی ایم ایس اے کے ڈاکٹر اور طبی عملے نے میڈیکل کیللمپ میں متعدد مریضوں کا معائنہ کیا اور گاں والوں کو مفت ادویات فراہم کیں۔ ڈی جی پی ایم ایس اے کی ہدایت پر، یہ مہم سندھ کے علاقوں میں اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ سیلاب متاثرین اس مشکل سے نکل نہیں جاتے۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی یہ امدادی مہم اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم سمندر اور خشکی پر اپنے فرائض سرانجام دینے کے لیے پرعزم ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن