کراچی(نیوز رپورٹر)عقیدہ ختم نبوت محمدﷺ مسلمانوں کے ایمان کی اساس اور روح ہے؛ یہی وجہ ہے کہ 7ستمبر کا دن یوم تحفظ ختم نبوت محمدﷺ اور یومِ تجدید عہد ہے؛ اس روز پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں متفقہ طور ختم نبوت محمدﷺ کا قانون پاس کیا گیا۔ پاک سر زمین پارٹی ناموس رسالت حضرت محمد مصطفی ﷺ کے ادنی سپاہی کے طور پر اپنی زمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار پی ایس پی علما کونسل نے یوم تحفظ ختم نبوت محمدﷺ کے موقع پر پاکستان ہائوس سے جاری ایک بیان میں کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ رب العالمین نے رحمت العالمین حضرت محمد مصطفی ﷺ کے ذریعے کل کائنات پر رحم و کرم کیا جسکا جتنا شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے۔
عقیدہ ختم نبوت محمدؐ مسلمانوں کے ایمان کی اساس اور روح ہے، پی ایس پی
Sep 07, 2022