خالد مقبول صدیقی کا  عظیم فاروقی  کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار


کراچی (نیوز رپورٹر)متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سابق حق پر ست رکن صوبائی اسمبلی عظیم فاروقی کے انتقال پر گہر ے رنج وغم کا اظہا ر کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں مر حوم کے تمام سوگواران ولو احقین سے دلی تعزیت وہمد ردی کا اظہا ر کر تے ہوئے کہا کہ دکھ کی  اس گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان آپکے غم میں بر ابر کی شریک ہے آج تنظیم ایک مخلص، ایما ند ار اور محنتی کا رکن سے محروم ہو گئی، انہو ں نے جس طرح ثابت قدمی سے ہر برے سے برے حالا ت میں تحریکی کا مو ں میں ہمیشہ بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیا  ان خدما ت کو تحریک ہمیشہ یا د کھے گی۔ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مر حوم کو جنت الفر دوس میں اعلی مقام اور انکے اہل خانہ کو یہ صدمہ بر داشت کر نے کی ہمت دے۔دریں اثنامرحوم عظیم فاروقی کی نماز جنازہ و تدفین میں اراکین رابطہ کمیٹی عبد الروف صدیقی،احمد سلیم صدیقی،عبدالحسیب قریشی اور عارف خام ایڈوکیٹ ودیگر ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن