6
کراچی (نیوز رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدرڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نے کہاہے کہ6ستمبرملک کی تاریخ کی ایک سنہری تاریخ ہے جس میں ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت نے متحد ہو کر دشمن کے عزائم کو ناکام کردیا تھایہ تاریخ اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے کہ اس دن پوری قوم پاک فوج کی پشت پر تھی جس کے باعث اللہ نے ان کو عظیم فتح سے سرفراز فرمایاآج بھی ہماراملک دشمنوں کی خطرناک سازشوں میں گھرا ہوا ہے اورآج بھی اشد ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کی تمام قوتیں متحد ہو کران سازشوں کا مقابلہ کریں اگر اسٹبلشمینٹ اورسیاسی قوتوں کے درمیان کوئی غلط فہمی پیدا ہوگئی ہے یا کسی معاملہ میں کوئی اختلاف ہے تو اس کومل بیٹھ کرحل کرلیاجائے اگر دونوں قوتوں نے ایک دوسرے کی اہمیت اور قوت کو تسلیم نہیں کیا تو خدانخواستہ مشرقی پاکستان جیسا سانحہ کہیں رونما نہ ہوجائے اس وقت ہماری سرحدوں پر بھی اوراندرون ملک بھی دشمنوں کی سازشیں جاری ہیں ایسی نازک اور خطرناک صورتحال میں انتہائی احتیاط اور ہوشمندی کے ساتھ فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک دوبارہ کسی سانحہ سے دوچار نہ ہو جائے ۔
6ستمبرملکی تاریخ کاسنہری باب ہے‘ صاحبزادہ ابوالخیر
Sep 07, 2022