کراچی (نیوز رپورٹر) پنجاب چورنگی انڈر پاس میں اے ایس آئی کو لوٹ لیا گیا ،ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اے ایس آئی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکو راج ہے اور پولیس اہلکار بھی محفوظ نہیں ، گزری تھانے کی حدود میں انڈرپاس میں چوکی انچارج زماؤن ٹان اے ایس آئی راشد علی کو لوٹ لیا گیا۔چھینا جھپٹی کے دوران ملزمان اے ایس آئی کا ذاتی نائن ایم ایم پستول چھین کر لے گئے۔ڈکیتی میں مزاحمت پر اے ایس آئی راشد علی کونامعلوم موٹرسائیکل ڈاکوؤں نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔خیال رہے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے شہری جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر آگئے، رواں سال کے 8 ماہ کے دوران لوٹ مار کی وارداتوں میں مزاحمت پر 350 افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔
پنجاب چورنگی انڈر پاس میں اے ایس آئی کو لوٹ لیا گیا،مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا
Sep 07, 2022