بیکن ہاؤس کے ذیلی ادارے ہوم برج کی برٹش کونسل کے ساتھ شراکت داری 

Sep 07, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان کے نجی تعلیمی اداروں کے سب سے بڑے نیٹ ورک بیکن ہاؤس نے اپنے حال ہی میں متعارف کرائے گئے ہائبرڈ اے لیول اسکول، ہوم برج کے تحت برٹش کونسل کے ساتھ طلبائ، اساتذہ اور عملے کے ارکان کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں،جس کا مقصداساتذہ اور طلبا کو برٹش کونسل کی ڈیجیٹل لائبریری تک رعایتی نرخوں پررسائی دینا ہے۔ یہ ایم او یو کی تقریب بیکن ہاؤس کے ہیڈ آفس میں منعقدہ کی گئی جس میں بیکن ہاؤس ہوم برج کے پروجیکٹ ڈائریکٹر حارث سفیان اور برٹش کونسل کے سندھ اور بلوچستان کے ایریا ڈائریکٹر مائیکل ہولگیٹ نے شرکت کی۔اس شراکت داری کے تحت ہوم برج کے طلبائ، اساتذہ اور عملے کے ارکان کو برٹش کونسل کیسند یافتہ کتابوںموضوعات بشمولمزاحیہ، موسیقی، اخبارات اور رسالوں،تعلیمی مواداور پیشہ ورانہ تربیت تک چوبیس گھنٹے براہ راست رسائی حاصل ہوگی۔ بیکن ہاؤس گروپ کے دیگر ادارے بھی اس سہولت  سے مستفید ہوسکیں گے۔اس تقریب کے بارے میںپر وجیکٹ ڈائریکٹر ہوم برج حارث سفیان نے کہا کہ ''برٹش کونسل کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے ہم ایک بھرپور اور متعامل علمی پلیٹ فارم تک رسائی دے کر اپنے طلباء اور اساتذہ کو بہترین مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔''برٹش کونسل میں سندھ اور بلوچستان کے ایریا ڈائریکٹر مائیکل ہولگیٹ نے کہاکہ ''ہم طالب علموں کو ایکمتعامل لرننگ پلیٹ فارم پیش کرنے کے لیے بیکن ہاؤس ٹیم کے اقدام کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ برٹش کونسل اور بیکن ہاؤس کے درمیان ڈیجیٹل لائبریری کے تعاون سے طلباء کیلئیسیکھنے کی نئی راہیں کھلیں گی''۔ بیکن ہاؤس ہوم برج ایک جدید ہائبرڈ فریم ورک کا استعمال کرتا ہے جو طلباء کو بین الاقوامی قابلیت حاصل کرنے اور جگہ یا وقتکی حد کے بغیر اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

مزیدخبریں