کراچی (نیوز رپورٹر) امیر جماعت غربااہلحدیث پاکستان و رئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی نے کراچی میں بڑھتی ہوئی کھلے عام ڈکیتیوں اور مزاحمت پر بے گناہ شہریوں کے سفاکانہ قتل پر اظہار تشویش اور سندھ حکومت کی لاپرواہی و غفلت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے ٹیکس سے بھاری مراعات لینے والے ادارے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکے ہیں مولاناعبدالرحمن سلفی جماعت کے کراچی ذمہ داران کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ فوری نوٹس لیں ۔ مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا سرکاری محکموں میں رشوت و کرپشن نے معاشرہ کو تباہی کی جانب گامزن کردیا ہے شہر میں جرائم خصوصاً اسٹریٹ جرائم تیزی سے فروغ پارہے ہیں بیگناہ شہری جرائم پیشہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہو رہے ہیں لیکن تا حال کو قابل ذکر ایکشن نظر نہیں آرہا ہے جس سے پر امن و قانون پسند شہریوں میں تشویش و خوف پایا جاتا ہے مولانا سلفی نے کہا کہ کرپشن کے ناسور نے ہمارے تمام سرکاری محکموں کو تباہ کردیا ہے کرپشن پر قابو پائے بغیر جرائم کم نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا سیاست و جرائم کو الگ کیا جائے جرائم کے خاتمہ کے لیے تمام سیاستدان شہریوں کی سلامتی و قانون کی بالادستی کے لیے کردار ادا کریں اور کرپشن کیخلاف متحد ہو کر مہم چلائیں کیونکہ معاشرہ میں قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے کرپشن کے مضبوط نظام کو ختم کرنا ضروری ہے۔
بے گناہ شہریوں کے سفاکانہ قتل پر اظہار تشویش
Sep 07, 2022