سرکاری ونجی اسپتال ڈینگی مر یضوں سے بھر چکے، انیس قا ئمخانی 


کراچی (نیوز رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا اختیارات اور وسائل پر قابض پیپلز پارٹی کی نااہل کرپٹ اور متعصب حکومت نے سندھ کو سیلاب اور اسکے دارلخلافہ کراچی کو ڈینگی سے مرنے کے لیے چھوڑ دیا ہے۔ ڈینگی کے پھیلا کی اصل زمہ دار ہی پیپلز پارٹی کی متعصب سندھ حکومت ہے جو بلدیاتی نظام سے خوف زدہ ہے۔ شہر بھر کے ابلتے گٹر، کیچڑ اور کچرے کے ڈھیروں سے ڈینگی، ملیریا اور ہیضہ سمیت دیگر وبائی امراض میں اضافہ بلدیاتی حکومت کے نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔ آج اگر کراچی میں بلدیاتی حکومت ہوتی تو گلی گلی مچھر مار اسپرے ہورہا ہوتا۔ ہر سال بارشوں کے بعد 3 کروڑ آبادی والے شہر کراچی میں ڈینگی بے قابو ہو جاتا ہے لیکن اس کے باوجود نہ تو پیپلز پارٹی کی حکومت کوئی پلان بناتی ہے اور نا ہی مچھر مار اسپرے کرنے کے لئے تیار ہوتی ہے۔ حکومتی بے حسی کے باعث کراچی کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسپتال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں سے بھر چکے ہیں، ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا شدید فقدان ہے، ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو پلیٹیلٹس کی شدید کمی کا سامنا ہے، یہی وجہ ہے کہ تمام ہسپتالوں کو خون کے عطیات کے لیے عوام سے اپیل کرنی پڑ گئی ہے، لیکن اس نازک صورتحال کے باوجود حکومت کی جانب ڈینگی کی روک تھام کے لیے کچھ بھی نہیں کیا جارہا۔ سیوریج کے اسٹرکچر میں ناقص ترین مال استعمال کرنے کی وجہ سے بارش کے پہلے اسپیل ہی نے سیوریج کے سارے نظام کو بہا دیا۔ جان و مال کا تحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے جس میں وہ مکمل طور پر ناکام ہے، بہتر ہوگا کہ سندھ حکومت 90 فیصد ریونیو دینے والے شہر کراچی کی طرف توجہ دے بصورت دیگر وہ وقت دور نہیں جب حکمرانوں کو عوامی غیظ و غضب کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت حال سے نکلنے کے لیے حکومت جنگی بنیادوں پر ڈینگی کے خلاف پالیسی بنائے اور اس پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنائے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر تمام علاقوں میں اسپرے کی فراہمی اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ پاک سر زمین پارٹی کے علاہ کراچی سمیت پورے پاکستان کے پاس دوسرا کوئی آپشن نہیں، ہم نے ہی اس شہر کو ٹھیک رکھا تھا اور ہم ہی اس شہر کو ٹھیک کرسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن