راوں برس کے8ماہ شہر قا ئد میں ڈکیتی مزاحمت پر350افراد قتل  

Sep 07, 2022

 
کراچی(نیوز رپورٹر)شہرقائد کے شہری جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر آگئے، لوٹ مار کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر 350 افراد کو قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری گلی، محلوں، شاہراہوں اور گھر کے دروازوں پر لٹنے لگے۔ سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی اور کراچی پولیس آفس نے شہر میں لوٹ مار کی وارداتوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال کے 8 ماہ کے دوران 350 کے قریب شہری قتل ہوئے۔ڈکیتی مزاحمت پر 58 شہری جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، یکم سے 5 ستمبر تک 8 شہری ڈکیتی مزاحمت پر جان سے گئے، جبکہ صرف 4 ستمبر اتوار کے روز کئی شہریوں کو خون میں نہلایا گیا۔رپورٹ کے مطابق اپنا مال بچانے کی کوشش میں 270 شہری زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق جنوری تا اگست 8 ماہ میں 32 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری یا چھینی گئی، اس عرصے میں 13 سو کے قریب کاریں چوری یا چھینی گئیں۔17 ہزار سے زائد موبائل فون چھینے گئے، اغوا برائے تاوان کے 7 اور بھتہ خوری کے 3 کیسز ہوئے اور بینک ڈکیتی کی 2 وارداتیں 
ہوئی۔رپورٹ کے مطابق 31 جولائی تک گھروں میں 173 اور دکانوں میں 251 ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں، شہر میں 2 ہزار 725 مختلف ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں۔

مزیدخبریں