عمران خان اداروں کو متنازعہ بنا کر الیکشن کمشن پر دبائو بڑھا رہے ہیں: رانا تنویر 

فیروز والہ ( نامہ نگار)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان فوج اور قومی اداروں کیخلاف متنازعہ بیان دیکر الیکشن کمیشن پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں ،قوم سیلاب سے دو چار ہے اور عمران خان مسلح افواج سمیت قومی اداروں کیخلاف سنگین بہتان تراشی کر رہے ہیں، اس بہتان تراشی کا مقصد عوام کو فوج سے لڑاناہے عمران خان کے افواجِ پاکستان کیخلاف نفرت پھیلانے اور حساس پیشہ وارانہ امور کو متنازع بنانے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔پاک افواج نے پاکستان کی سالمیت اور دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما حلقہ پی پی139سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر کے بھتیجے کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...