داعش نے کابل میں روسی سفارتخانے کے باہر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی


کابل‘ واشنگٹن‘ قاہرہ (این این آئی+ اے پی پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روسی سفارت خانے کے باہر خودکش دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے میں روسی سفارتی عملے کے دو افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوئے ۔کابل پولیس کے مطابق کہ خودکش حملہ آور نے سفارت خانے کے دروازے تک جانے کی کوشش، جس پر اہلکاروں نے اسے گولی ماردی، جس کے نتیجے میں دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔ امریکہ اور خلیج تعاون کونسل نے کابل میں روسی سفارت خانے کے قریب خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے۔ روسی خبر رساں ادارے نے افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ  کے مطابق امریکہ کابل میں روسی سفارت خانے کے قریب خود کش دھماکے کی مذمت  کرتا ہے۔ جبکہ خلیج کی عرب ریاستوں کے لیے تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نائف فلاح الحجراف نے کابل میں روسی سفارت خانے کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے کی مذمت کی، انہوں نے تشدد، دہشت گردی اور انتہا پسندی کی کارروائیوں کے خلاف جی سی سی کے پختہ موقف کی تصدیق کی اور متاثرین کے حوالے سے  روسی فیڈریشن اور افغانستان کے ساتھ اظہار  تعزیت کیا۔
کابل خود کش حملہ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...