لاہور(خبرنگار)یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں ہلال استقلال کی تقریب جناح ہال لاہور میں منعقد ہوئی۔ کمشنر لاہور /ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل محمد عامر جان کی آمد پر دو ننھے منے بچوں نے گلدستے پیش کئے۔ اس موقع پر سول ڈیفنس کے چا ق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ مہمانانِ گرامی نے سول ڈیفنس کے جوانوں کی پریڈ کا معائنہ کیا اور بعد ازاں کمشنر لاہور /ایڈمنسٹریٹر ایم سی محمد عامر جان نے ٹائون ہال کی عمارت پر ہلال استقلال کا پرچم لہرایا۔
یوم دفاع کے سلسلہ میں ہلال استقلال کی تقریب
Sep 07, 2022