لاہور (نیوز رپورٹر) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر محنت کشوں نے آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن اور آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام دفاع پاکستان کیلئے جانیں قربان کرنیوالوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بختیار لیبر ہال میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی اور شہداء کیلئے اعلیٰ درجات کی دعا کی ۔اس موقع پر بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد نے کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر 1965ء کو قوم کے جانثار سپوتوں بمعہ عزیز بھٹی شہید نے اپنی جانوں کی قربانی دیکر ملک کا دفاع کیا ۔ملک کی تمام سیاسی جماعتوں محب الوطن عناصر اور محنت کشوں کا فرض ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے اقتصادی و سماجی اور دفاع کو مضبوط بنائیں ۔اجلاس سے روبینہ جمیل ،اکبر علی خان ،چودھری محمد انور ،اسامہ طارق ،خوشی محمد کھوکھر ،نیاز خان ،صلاح الدین ایوبی ،حسن منیر بھٹی ،نوشیر خان ،زاہد اختر سلمیٰ یاسمین و دیگر نمائندگان نے خطاب کیا ۔
یوم دفاع، آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیر اہتمام تقریب
Sep 07, 2022