لاہور(خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اور وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سید اسد عباس نقوی نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد وبحالی ہمارا قومی و دینی فریضہ ہے، ملک سیلاب کی زد میں ہے عوام فلاحی سرگرمیوں میں دل کھول کرمدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ وحدت یوتھ کے رضا کار سیلاب متاثرین کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔ رواں ہفتے امدادی سامان کی بڑی کھیپ جنوبی پنجاب روانہ کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں بلوچستان اورسندھ میں امدادی سامان بھیجا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہورمیں سیلاب متاترین کیلئے فنڈر زیزنگ کرنیوالے وحدت یوتھ کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سیلاب زدگان کی امداد وبحالی قومی و دینی فریضہ ہے: اسد عباس نقوی
Sep 07, 2022