دفاع پاکستان کیلئے پاک فوج نے جراتمندانہ کردار ادا کیا: اکبر نقشبندی 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ دفاع پاکستان کیلئے پاک فوج نے جراتمندانہ کردار ادا کیا،پاکستان کیلئے جانیں قربان کرنیواے قوم کا فخر ہیں،6 ستمبر 1965 کی جنگ میں قوم کا جذبہ دیدنی اور مورال بہت بلند تھا قوم کو ایک بار پھر جنگ 1965 کے جذبہ کی ضرورت ہے،پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے کر بھارتی عزائم خاک میں ملا دیئے،65 کی جنگ پاکستان کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری،ارشد جاوید مصطفائی،قاری خالد محمود کیلانی،حاجی غلام فرید کیلانی اور دیگر نے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...