پاکستان غازیوں اور مجاہدوں کی سرزمین ہے:پیر اشرف رسول 

Sep 07, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا ہے کہ قائد جمہوریت میاں محمد نواز شریف کا سیاسی فلسفہ ، عوامی خدمت کا ویژن اور ملکی سلامتی و ترقی کامنشور ہمارے لئے مشعل راہ ہے جسے فراموش نہیں کرینگے اور پارٹی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں امور ذمہ داری کی انجام دہی یقینی بنائیں گے، 6 ستمبر 1965 کو پاکستان کی مسلح افواج نے جرات وبہادری کی لازوال داستان رقم کی 6 ستمبر کو یوم دفاع اس عزم اور جذبے کیساتھ منانا چاہیے کہ اگر مملکت خدادادپاکستان پر کبھی مشکل وقت آیا تو اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کردینگے، پاکستان غازیوں اور مجاہدوں کی سرزمین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا کہ چھ ستمبر کاتاریخی دن بھارت کو ہمیشہ یاددلاتا رہے گا کہ پاکستان کی افواج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر وقت چوکس ہیں جارحیت کی گئی تو ہم اپنے اسلاف کی تاریخ دہرا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں