پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے یومِ دفاع پر ملی نغمہ جاری کر دیا

Sep 07, 2022


کراچی(نیوز رپورٹر)یومِ دفاع پر پاک فضائیہ کی جانب سے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے یومِ دفاع پر ملی نغمہ جاری کر دیا۔پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملی نغمے میں غازیوں اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ ملک کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کی مثال نہیں ملتی۔پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ یومِ دفاع قربانیوں کی لازوال داستان ہے۔
ملی نغمہ جاری


دادو میں سیلاب متاثرہ باپ‘ بیٹی بخار‘ گیسٹرو سے جاں بحق
دادو (نوائے وقت رپورٹ) دادو میں سیلاب سے متاثرہ باپ اور بیٹی بخار اور گیسٹرو سے جاں بحق ہو گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق دونوں باپ بیٹی میہڑ بائی پاس روڈ پر چارپارٹی کے سائے تلے بیٹھے ہوئے تھے۔ باپ بیٹی نے 9 راتیں میہڑ بائی پاس روڈ پر گزاریں۔ ہمارے پاس اس وقت خیمے دستیاب نہیں۔ متاثرین سیلاب کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔
باپ بیٹی جاں بحق
 

مزیدخبریں