بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے تمام  فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی 

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔سریش رائنا نے ٹوئٹر پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنے ملک اور ریاست اتر پردیش کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اب کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہا ہوں،کیرئیر میں سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سریش رائنا نے 18 ٹیسٹ ، 226 ون ڈے اور 78 ٹی ٹونٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن