لاہور (کلچرل رپورٹر) ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث فلم ضرار کی ریلیز ایک ہفتے کیلئے آگے کردی گئی۔ اداکار شان شاہد نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فلم اب 23 ستمبر کے بجائے 29 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
فلم ضرار کا شائقین کو کافی عرصے سے انتظار تھا کیوں کہ فلم کا ٹریلر دو برس قبل 2020 میں جاری کیا گیا تھا۔فلم ایک جاسوسی تھرلر ہے اداکار شان شاہد نے فلم میں آئی ایس آئی کے ایک جاسوس کا کردار ادا کیا ہے جو پاکستان کو دشمنوں کی سازشوں سے بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ فلم میں بہترین ایکشن مناظر موجود ہیں جو شائقین کو بہت زیادہ تفریح فراہم کریں گے۔
سیلاب کے باعث فلم ضرار کی ریلیز ایک ہفتہ آگے کردی گئی
Sep 07, 2022