دنیاپور،سکندرآباد (نامہ نگار) لیگی رہنما کے گھر سے ڈاکو سواکروڑ مالیت کے ڈالر اور سونا لوٹ کر فرارتفصیل کے مطابق گزشتہ روز 11 بجے دن چار ڈاکو شہر کی نجی ہاو¿سنگ میں واقع مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری کامران لنگڑیال اور ان کے چچا سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد لنگڑیال جو امریکہ میں مقیم ہیں کے گھر داخل ہوئے اور خود کو حساس ادارے کے اہلکار بتاتے ہوئے گھر کی تلاشی لینے کا کہا اس وقت گھر میں صرف خواتین موجود تھیں جنہیں ڈاکوو¿ں نے ایک کمرے میں بند کردیا جبکہ اس گھر سےملحقہ دوسرے بھائی کے گھر بھی داخل ہوئے وہاں پر موجود خواتین نے ایک میں چھپ کر پناہ لی تو ڈاکوو¿ں نے لاک توڑ دیا تو ایک خاتون نے کمرے کی گیلری سے اپنی بچی کو دوسری خاتون کی طرف نیچے پھینک دیا جس سے بچی کو پکڑنے والی خاتون کے بازو میں فریکچر ہوگیا جبکہ چھلانگ لگانے والی خاتون کے پاو¿ں کی ہڈی ٹوٹ گئی ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوگئے 45 منٹ تک لوٹ مار کرتے رہے اس دوران ڈاکوو¿ں نے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے مالیت کے 30.ہزار امریکی ڈالرز اور 50 تولے کے طلائی زیورات لوٹ لئے تاہم اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی ملک اعجاز مسوان ایس ایچ او سٹی مجاہد حسین پولیس نفری کے ہمراہ اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ بعد ازاں ڈی پی او لودھراں کاشف اسلم بھی موقع پر پہنچ گئے انہوں نے چوہدری کامران لنگڑیال سے واردات سے متعلق معلومات لینے کے بعد متعلقہ ایس ایچ او کو ہدایات دیں دریں اثناءوزیرمملکت برائے امور داخلہ عبدالرحمان خان کانجو گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری کامران لنگڑیال کے گھر پہنچے اور ان گھر دن دیہاڑے ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ پولیس جلدی ہی ڈاکوو¿ں کا سراغ لگا کر انہیں پکڑ لے گی انہوں نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے اس موقع پر مسلم لیگ ن سٹی صدر شہباز سعید طور،حاجی نیاز گوگا،چوہدری حاجی علی حسن،چوہدری ارشد جاوید آرائیں، چوہدری احسان اللہ لنگڑیال و دیگر بھی موجود تھے ۔سکندرآبادسے نامہ نگارکے مطابق گزشتہ رات شجاع آباد بستی حسن آباد موضع خیر پور کارہائشی حبیب اللہ اپنی فیملی کے ہمراہ گھر پر سوا ہواتھا کہ رات12بجے کے قریب چار سے زائد تربیتی یافتہ خواتین ڈکیت جدید اسلحے سے لیس اپنے مرد ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئیں پوری فیملی کو گن پوائنٹ پر ایک کمرے میں بند کردیا اور ایک ڈکیت ان پر پہرہ دتیا رہا باقی خواتین ڈکیت نے اپنے مرد ساتھیوں کے ہمراہ گھر کی تلاشی لی صندوق کا تالہ توڑکر5تولہ طلائی زیورات، ہزاروں روپے سمیت10 لاکھ مالیت کے قریب گھریلوقیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئیں اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نامعلوم خواتین ڈکیت اور ان کے مرد ساتھیوں کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے ان کے خلاف کاروائی شروع کردی۔
ڈاکہ