وکلاءکے بجلی بلوں پر عائد ایف پی اے ختم،نئے بل جاری کرنے کا حکم


ملتان،ٹبہ سلطان پور،وہاڑی(سپیشل رپورٹر، نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) عدالت کاوکلاءکے بجلی بلوں پر عائد ایف پی اے ختم،نئے بل جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ملتان سے سپیشل رپورٹر کے مطابق لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے ہائیکورٹ بار سے منسلک وکلاءکے دفاتر چیمبرز اور گھروں کے بجلی بلوں پر عائد فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے میپکو کو نئے بل جاری کرنے اور وکلاءکو ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔ ہائیکورٹ بار نے رٹ میں موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ بار ملتان، ساہیوال ڈیرہ، راجن پور مظفر گڑھ لیہ ، لودھراں خانیوال وہاڑی ،شجاع آباد جلال پور پیر والا کہروڑ پکا دنیا پور میلسی بورے والا چیچہ وطنی، میاں چنوں جہانیاں ،علی پور جتوئی چوک سرور شہید تونسہ جام پور کہروڑ لعل عیسن چوبارہ ،روجھان کی نمائندہ بار ہے اور انکے تمام وکلاءمیپکو کے صارفین بھی ہیں۔ٹبہ سلطان پور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق مپیکو سب ڈویژن ٹبہ سلطان پور میں 40یوم کی ریڈنگ پر بجلی بل بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اضافی یونٹس کے صارفین پر بجلی کے اضافی ٹیکسوں کا بوجھ بھی ڈالا جا رہاہے۔ شہریوں محمد شفیق ،محمد ریاض اور محمد ارشد نے چیف ایگزیکٹو مییپکو ملتان سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔وہاڑی سے نامہ نگارکے مطابق بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ ختم کر کے یونٹ کا ریٹ دو گنا سے چار گناہ زیادہ کر دیا گیا ہے ، دو سو یونٹ استعمال کرنے والوں کو بھی نہیں بخشا اور پانچ ہزار بل بھیج دیا ہے ۔ متاثرین منیر احمد ، محمد ندیم ، ظہور احمد ، محمد خالد سمیت دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایف پی اے

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...