زکریا یونیورسٹی میںسکیورٹی ونگ کی پریڈ، شہداءکو سلامی

Sep 07, 2022


ملتان (خصوصی رپورٹر)بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں یوم دفاع روایتی جوش اور جذبے سے منایا گیا۔ سیکیورٹی ونگ کی جانب سے پریڈ کا اہتمام کیا گیا اور شہدا پاکستان کو سلامی پیش کی گئی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا کہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں افواج پاکستان، پولیس اور دیکر سول اداروں نے بھر پور کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی ونگ میں شجر کاری بھی کی گئی۔ تقریب میں ریزیڈنٹ آفیسر طاہر محمود، رجسٹرار صہیب راشد اور ریزیڈنٹ آڈیٹر ظفر اقبال کے علاوہ اساتذہ اور ملازمین نے شرکت کی۔ دریں اثناءبہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں زیر تعلیم فاٹا کے طالب علموں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے ساتھ ملاقات کی۔ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں زیر تعلیم طلبہ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو انہیں درپیش چند مسائل سے آگاہ کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے طلبہ کو ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
 زکریا یونیورسٹی 

مزیدخبریں