سکندرآباد: ٹوکہ مشین چلاتے نوجوان پٹے کی زد میں آکر جاں بحق 


سکندرآباد(نامہ نگار) ٹوکہ مشین چلاتے نوجوان پٹے کی زد میں آکر جاں بحق تفصیل کے مطابق بستی فرید کارہائشی رمضان ٹریکٹر سے ٹوکہ مشین چلا رہاتھا کہ اچانک ٹوکہ مشین کے پٹے کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ آتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔
حادثہ
 چلڈرن کمپلیکس کی ایم آر آئی مشین خراب، مریضوں کو پریشانی 
ملتان(خصوصی رپورٹر)چلڈرن کمپلیکس ایم آر آئی مشین خراب مریض بچوں کو پریشانی کا سامنا۔ چلڈرن کمپلیکس شعبہ ریڈیالوجی میں گزشتہ تین روز سے ایم آر آئی مشین غیر فعال ہے اور اسکو ہنگامی بنیادوں پر مرمت نہیں کرایا گیا،ذرائع کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ایم آر آئی مشین کیلئے رواں سال کی مینٹینینس اور پارٹس سپلائی کا نیا کنٹریکٹ نہیں کیا جاسکا جسکی وجہ سے مشین غیر فعال ہونے پر کنٹریکٹر نے مشین کا غیر فعال پارٹس مرمت کرنے سے معذرت کرلی ہے۔اس سلسلے میں شعبہ ریڈیالوجی انتظامیہ نے موقف میں کہا کہ کنٹریکٹر سے رواں سال کے کنٹریکٹ کا پراسس شروع کردیا گیا ہے اور مشین کی بہت جلد مرمت کرلی جائیگی۔
چلڈرن کمپلیکس

ای پیپر دی نیشن