1965 کا جذبہ آج ہمیں ہر شعبے میں اپنانا ہو گا: مہندر پال سنگھ 


ملتان ( نمائندہ نوائے وقت )ہم بحیثیت قوم ، شہادت پر ایمان رکھتے ہیں یومِ دفاع کی تاریخ ہمارے لئے اس کا بہترین نمونہ ہے۔ اس روز شہیدوں کی یاد ہمیں احساس دلاتی ہے کہ1965 کا جذبہ آج ہمیں ہر شعبے میں اپنانا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب مہندر پال سنگھ نے کیا انہوں نے مزیدکہا کہ 60ءکی دہائی ہمارے ملک‘ پاکستان‘ کے لئے نہایت ہی اہمیت کی حامل ہے۔ لیکن صرف اس لئے نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی افواج کی مدد اورجرات سے اپنے سے بہت بڑے دشمن پر فتح سے نوازا بلکہ اس لئے بھی کہ اس وقت ہم ایک قوم تھے اس میں کوئی شک نہیں کہ بدقسمتی سے ہمارا ملک اس وقت بہت سے مسائل سے دوچار ہے لیکن یہ بھی خوش آئند امر ہے کہ ملک کو صحیح سمت پر گامزن کرنے کے لئے سنجیدہ کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔ پاکستان آرمی ہمارے ملک کا واحد منظم ادارہ ہے جس پر ہمیں مکمل اعتماد ہے۔ پاکستانیوں کو ہمیشہ اپنے اس ادا رے پر فخر رہا ہے۔ پاکستان کے حالات کیسے بھی ہوں‘ پاکستان کی مائیں آج بھی اپنے بچوں کے لئے آرمی کا انتخاب کرتی ہیں۔
مہندر پال سنگھ 

ای پیپر دی نیشن