ملتان ونواح میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،18 گھنٹے غائب


 ملتان( سماجی رپورٹر) ملتان ونواح میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،18 گھنٹے غائب تفصیل کے مطابق سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ گھریلو صارفین اور شہریوں کےلیے درد سر بن کر رہ گئی24 گھنٹوں میں سے صرف 6 گھنٹے سوئی گیس شہر کے بعض علاقوں میں ہوتی ہے جس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ محکمہ کی طرف سے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول تک جاری نہیں کیا گیا۔ بار بار احتجاج اور تحریری درخواستوں کی کوئی شنوائی نہ ہوئی جس پرصارفین اور شہریوں نے ایک بار پھر احتجاج کرتے ہوئے سوئی گیس اعلی حکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ صارفین نے کہا کہ حکومت اور سوئی گیس حکام کا فرض بنتا ہے کہ وہ شہریوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں۔ لوڈ شیڈنگ سے اخراجات بڑھ جاتے ہیں جس سے ماہانہ بجٹ متاثر ہوتا ہے۔
 سوئی گیس لوڈ شیڈنگ

ای پیپر دی نیشن