جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت ) 1971، 1965 کی جنگ کے غازی نیک محمد آج بھی وطن پر قربان ہونے کو تیار تفصیل کے مطابق جہانیاں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس علاقہ سے بے شمار شہداءاور غازیوں نے وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا، 1965 اور 1971 پاک بھارت جنگ میں غازی ہونے والے ریٹائرڈ حوالدار نیک محمد کا تعلق جہانیاں کے گاو¿ں 135 دس آر قدیم سے ہے، غازی رانا نیک محمد نے 1963 میں پاک فوج میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی اور 1965 کی پاک بھارت جنگ میں دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا اور دشمن کو عبرت ناک شکست سے دوچار ہونا پڑا،1971 کی جنگ میں بھی حوالدار نیک محمد نے بھرپور حصہ لیا اور سینے پر گولیاں کھانے کے باوجود دشمن کا دلیری سے مقابلہ کیا، ان کی شجاعت بہادری پر انہیں پاک آرمی کی جانب سے 4 مختلف فوجی اعزازات سے بھی نوازا گیا،انہوں نے کہاکہ وطنِ عزیز کی خاطر اپنی جان قربان کرنے کا جذبہ اب بھی موجود ہے، وطن کو جب بھی میرے خون کی ضرورت پڑی تو میں 1965,1971 کی جنگ کی طرح آج بھی اپنا تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہوں۔
نیک محمد