قوم کا پیسہ ترقی پر خرچ ہوتا تو عوام سیلاب میں نہ ڈوبتے:شاہ محمود

Sep 07, 2022


ملتان(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے غریب عوام کا حق مارا۔ قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا۔جو پیسہ ملکی ترقی پر خرچ ہونا چاہئے تھا اس سے بیرون ملک اکاو¿نٹس اور جائیدادیں بنائی گئیں۔اگر قوم کا پیسہ حقیقی معنوں میں قوم کی ترقی پر خرچ ہوتا تو آج عوام سیلاب میں نہ ڈوبتے۔ موسیٰ گیلانی نے ایفی ڈرین کیس میں کروڑوں روپے بنائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 157 کی مختلف یونین کونسلوں‘یونین کونسل بدھلہ سنت‘یونین کونسل کھگے والہ، موضع ملتانی والی‘چاہ مسید والہ میں مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ۔ یوسف رضا گیلانی اس خطے کے نمائندہ تھے۔ ملک کے وزیر اعظم رہے۔ چیف ایگزیکٹو تھے ملک کے۔ میں آج ان سے صرف ایک سوال کرونگا بطور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے کون سے اقدامات اٹھائے۔ وہ چاہتے تو بطور وزیراعظم جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے ایگزیکٹو آرڈر جاری کرسکتے تھے۔ انہوں نے تو ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھایا۔ میں ان سے سوال کرتا ہوں کہ اب وہ جنوبی پنجاب کے حلقہ این اے157 میں عوام سے کس منہ سے ووٹ مانگنے آئے ہیں؟تحریک انصاف اقتدار میں آئی اور دو تہائی اکثریت ملی تو انشائاللہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کو عملی جامعہ پہنا کر جنوبی پنجاب کی عوام کو ان کا حق اور تشخص دیگی۔ انہوں نے یونین کونسل بدھلہ سنت، چاہ مسید والہ میں مزمل جٹ کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں مخدوم شاہ محمود قریشی کی شرکت کی۔اس موقع پر ناصر جٹ، اکرم جٹ، ماسٹر اشرف، شفیق اوجلہ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھے۔بعد ازاں یونین کونسل کھگے والہ، موضع ملتانی والی میں جام سعید سمیجہ کی میزبانی میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے شرکت کی۔مخدوم راجن بخش گیلانی، مخدوم زین گیلانی اور دیگر اکابرین بھی ہمراہ تھے۔ جس کے بعد مخدوم شاہ محمود قریشی کی یونین کونسل کھگے والہ میں جام اختر سیمجہ کی طرف سے منعقدہ انتخابی پروگرام میں شرکت کی۔تقریب میں جام ندیم سمیجہ، جام حاجی اللہ بخش سمیجہ، جام مہر علی سمیجہ، جام محمد سمیجہ اور دیگر اکابرین بھی ہمراہ موجود تھے۔ بعد ازاں جام علی شیر سمیجہ کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی اور عوام سے خطاب کیا اس موقع پر سہیل علی سمیجہ، غلام رسول سمیجہ، جام ذیشان سمیجہ اور دیگر شخصیات بھی ہمراہ شریک تھے۔اس موقع پر مختلف اہم شخصیات، برادریوں اور علاقہ مکینوں نے پی ٹی آئی امیدوار محترمہ مہر بانو قریشی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا
شاہ محمود

ٹاٹے پور( نامہ نگار)سابق ایم پی اے مخدوم مرید حسین قریشی نے حلقہ این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں اپنے بھائی مخدوم شاہ محمود قریشی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے دونوں بھائیوں کے درمیان اختلافات تھے وہ اب ختم ہوگئے ہیں مخدوم مرید حسین قریشی نے کہا ہے کہ میں حلقہ این اے 157 کے ضمنی انتخابات میں اپنے بھائی مخدوم شاہ محمود قریشی کی بھر پور حمایت کرتا ہوں اور حلقہ کی غیور عوام اور اپنے گروپ سے اپیل ہے کہ وہ شاہ محمود قریشی کی بھر حمایت کریں قریشی خاندان نے ہمیشہ عوامی خدمت کو تقویت دی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
ختلافات ختم

مزیدخبریں