زون ای پولو ورلڈ کپ پلے آف : پاکستان‘ بھارت ٹیمیںپرسوں مد مقابل 

Sep 07, 2022


لاہور (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کی نیشنل پولو ٹیم بھارت کیخلاف زون ای کے ورلڈکپ کے پلے آف کھیلنے کیلئے جوہانسبرگ پہنچ گئی۔ ٹیم لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی تھی۔ چار گولر راجہ سمیع اللہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں حمزہ مواز خان چار گول ہینڈی کیپ، احمد علی ٹوانہ تین گول، راجہ تیمور ندیم تین گول، راجہ میکائل سمیع تین گول اور راجہ جلال ارسلان تین گول شامل ہیں جبکہ بریگیڈیئر (ر) بدرزمان ٹیم منیجرہیں۔فیڈریشن آف انٹرنیشنل پولو ورلڈکپ زون ای کے میچز جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ہوں گے جس میں پاکستان کے مدمقابل بھارت کی ٹیم ہوگی۔ پاکستانی سات ستمبر کو ایسٹ رینڈ پولو کلب میں گھوڑوں کے ٹرائلز لے گی جبکہ آٹھ ستمبر کو پریکٹس چکرز کھیلے گی۔ نو ستمبر کو قومی پولو ٹیم اپنا میچ بھارت کے خلاف انانڈا پولو کلب میں کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ  11 ستمبر کو ایسٹ رینڈ پولو کلب میں کھیلا جائیگا۔ قبل ازیں لاہور روانگی سے قبل جناح پولو فیلڈ پولو کلب میں کپتان راجہ سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پولو ایسوسی ایشن نے ٹیم پر کافی محنت کی۔ راجہ سمیع نے پوری ٹیم کی طرف سے چیئرمین پاکستان پولو ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی اور سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل ایاز احمد کا خصوصی شکریہ ادا کیا
 جن کی محنت کی بدولت پاکستان پولو ٹیم بھارت کیخلاف میچ کھیلنے جوہانسبرگ پہنچی۔ٹیم کی سپرٹ بہت ہائی ہیں۔ دو کھلاڑی راجہ تیمور ندیم اور احمد علی ٹوانہ انگلینڈ سے ٹیم کو جوہانسبرگ میں جوائن کریں گے۔ امید ہے کہ بھارت کیخلاف ایک اچھا مقابلہ ہوگا اور ٹیم جیت کر آئیگی۔ پوری قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔

مزیدخبریں