بابر اعظم کی نمبر ون ٹونٹی بیٹر کی پوزیشن خطرے میں پڑگئی

Sep 07, 2022


لاہور(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نمبر ون ٹوئنٹی بیٹر کی پوزیشن خطرے میں پڑگئی،بابر اعظم کی ایشیا کپ میں لمبی اننگز نہ ہونے کی وجہ سے رینکنگ میں تبدیلی متوقع ہے۔قومی کپتان ایک ہزار سے زائد دنوں سے پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جنہوں نے ایشیا کپ میں اب تک 10 , 9 اور 14 رنز کی اننگز کھیلی ہیں۔ بابر اعظم کے 810 ، محمد رضوان کے 796 جبکہ سوریا کمار یادیو کے 792 رینکنگ پوائنٹس ہیں۔ محمد رضوان ایشیا کپ کے 192 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر ہیں، سوریا کمار یادیو نے ہانگ کانگ کیخلاف 26 گیندوں پر ناقابل شکست 68 رنز بنائے تھے۔نمبر ون پوزیشن کیلئے بابر اعظم محمد رضوان اور سوریا کمار یادیو کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔خیال رہے کہ آئی سی سی کی رینکنگ کا اعلان آج بدھ کیا جائیگا۔

مزیدخبریں