جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ دفاع وطن کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء ہماری آن،بان اور شان ہیں،آج پوری قوم شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتی ہے اور انکی بے مثل قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، اپنے ایک بیان میں ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا کہ ستمبر 1965 کی جنگ میں دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے غازیوں کو بھی سلیوٹ کرتے ہیں۔