صنعت زار میں خواتین اور طالبات کو کارآمد کورسز کرائے جا رہے ہیں: زیب النساء 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے وژن اور ترجیحات کے تحت محکمہ سو شل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے  صنعت زار   میں خواتین اور طالبات کو ڈریس میکنگ ‘ بیوٹیشن‘ ڈیجیٹل مارکیٹنگ سمیت مختلف کارآمد کورسز کروائے جا رہے ہیں اور اس ادارے کی تربیت یافتہ خواتین اور طالبات مختلف  اداروں میں کام کرنے کے ساتھ گھر بیٹھے ہو ئے بھی بہترین اور باعزت روز گار کما رہی ہیںیہ بات ڈسٹرکٹ مینجر صنعت زار گوجرانوالہ زیب النساء نے گفتگو کرتے ہو ئے بتائی۔ ڈائریکٹر سو شل ویلفیئر گوجرانوالہ زبیر احمد ‘ صنعت زار میں تربیت فراہم کرنے والی  انسٹرکٹرز اور دیگر سٹاف بھی اس موقع پر موجود تھا۔ڈسٹرکٹ مینجر صنعت زار نے بتایاکہ اس ادارے کے قیام کا مقصد خواتین اور طالبات کو معاشی خود کفالت اور خاندان کی خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے اور ادارے میں انتہائی کم  فیس میں فراہم کی جانے والی تربیت کا معیار کسی بھی صورت مہنگے اداروں سے کم نہیں ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ سلائی ‘ بیوٹیشن‘ ڈیجیٹل مارکیٹنگ‘ کمپیوٹر کور سز ‘ کوکنگ‘  پینٹنگ اور دیگر تربیتی کورسز کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ ہونے کی وجہ سے یہاں سے تربیت حاصل کرنے والی خواتین کو روز گار کے فوری مواقع مل جاتے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ صنعت زار میں ہرماہ کے شروع میں نئے داخلے کئے جاتے ہیں اور خواہش مند خواتین اور اپنے امتحانات سے فارغ طالبات  ایک ماہ سے لے کر تین ماہ تک کورسز میں داخلہ لے سکتی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن