بینوولنٹ فنڈبورڈ نے51 افراد کو 21 لاکھ کی گرانٹس جاری کر دیں

لاہور(نیوز رپورٹر) محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کی ہدایت پر صوبائی بینوولنٹ فنڈبورڈ نے51 شکایت کنندگان کے بچوں کو تعلیمی سکالرشپس اور شادی گرانٹس کی رقوم اداکردی ہیں جس کی کل مالیت 20 لاکھ 98 ہزار روپے ہے۔ایک بیان میں ترجمان نے بتایاکہ دفترمحتسب پنجاب کی جانب سے مختلف درخواستوں پر کارروائی کے نتیجے میں تعلیمی اتھارٹی بہاولنگر نے عاصمہ طارق کو مرحوم خاوند کے واجبات ملازمت مالیت 31 لاکھ 91 ہزار 171 روپے، محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ نے ربیعہ فیصل کو دوران ملازمت فوت ہونے والے خاوند کے بقایا جات مبلغ 11 لاکھ 15 ہزار 904 روپے اور شیخوپورہ کی تعلیمی اتھارٹی نے محمد عاشق کومالی امداداورلیو انکیشمنٹ کی مد میں 26 لاکھ 37 ہزار 962 روپے جبکہ محکمہ بلڈنگز ڈویڑن حافظ آباد نے اعجاز فاروق رندھاوا کو سکیورٹی کی مد میں جمع13 لاکھ 24 ہزار روپے واپس کردیے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایاکہ محتسب آفس کی کارروائی کے نتیجے میں دو سال بعد خانیوال کی شاہین زاہد کو محکمہ پولیس میں تعینات مرحوم خاوند کے 25 لاکھ 51 ہزار 667 روپے کے واجبات مل گئے ہیں۔ایک علیحدہ درخواست پر محکمہ ہائی وے ڈویڑن میانوالی نے مرحوم بیلدار کی بیوہ اناراں بی بی کو 16 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کر دی ہے۔درخواست گزار افراد نے قانونی حق کی دادرسی پر دفترمحتسب پنجاب کا شکریہ اداکیاہے۔

ای پیپر دی نیشن